ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلور اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں 11 نومبر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے علی نقوی نے یہ جرمانہ اس وقت عائد کیا، جب شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹیم نے مقررہ وقت میں 4 اوور کم کرائے۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 (کم از کم اوور ریٹ کی خلاف ورزیوں سے متعلق) کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔اعلامیے کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے غلطی تسلیم اور تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔میدان میں موجود امپائرز ایلکس وارف اور آصف یعقوب، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورتھ امپائر راشد ریاض نے جرمانہ تجویز کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 نومبر کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ٹیم پاکستان کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز ہی بنا سکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…