ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

ماں بننا، کام کرنا اور پڑھنا اکثر تھکا دیتا ہے،ثانیہ مرزا بول پڑیں

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے زندگی کے کٹھن لمحات سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہاہے کہ ماں بننا، کام کرنا اور پڑھنا اکثر تھکا دیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی مشہور فلم ساز فرح خان کے ساتھ یوٹیوب چینل پر ٹینس اسٹار نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے علیحدی کے بعد زندگی کے تکلیف دہ مرحلے سے متعلق گفتگو کی۔

بیٹے کی اکیلے پرورش میں مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے فلمساز فرح خان نے کہاکہ ثانیہ اب سنگل والدہ ہیں،سنگل والدہ ہونے سے زیادہ مشکل کام اور کوئی نہیں، ہم سب کے ساتھ ہمارے سفر ہیں اور ہمیں اس چیز کا انتخاب کرنا ہے کہ بہترین کیا ہے۔ثانیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ماں بننا، کام کرنا اور پڑھنا اکثر ان کو تھکا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو کیمرا پر نہیں کرنا چاہتی ہیں لیکن ایک ایسا موقع تھا جب وہ بہت تکلیف میں تھیں اور فرح خان ان کے سیٹ پر آئیں اور اس کے بعد ثانیہ نے لائیو شو کیا۔ اگر فرح نہ آتیں تو وہ شو نہ کر پاتیں۔فرح خان نے بتایا کہ وہ بہت ڈر گئی تھی۔ انہوں نے ثانیہ کو پہلے کبھی پینک اٹیک میں نہیں دیکھا تھا۔واضح رہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق جنوری 2024 میں ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…