بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وی پی این کا استعمال خطرہ،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وی پی این کا استعمال خطرہ،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا۔گوگل نے اپنے اربوں صارفین کے لیے نیا الرٹ جاری کیا ہے کہ وی پی این ایپس صارفین کی نجی معلومات اور ڈیٹا کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق جعلی یا غیر مصدقہ وی پی این ایپس میں مالویئر، پاس ورڈ چوری کرنے والے پروگرام اور دیگر خطرناک کوڈز شامل ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد صارف کے حساس ڈیٹا کو چرانا ہے۔

گوگل نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ صرف معتبر ذرائع جیسے گوگل پلے اسٹور یا مصدقہ ویب سائٹس سے وی پی این ایپس ڈائون لوڈ کریں۔ایسی ایپس سے گریز کریں جو فون کے رابطے، نجی میسجز یا دیگر حساس اجازتیں طلب کرتی ہوں۔مفت یا سائیڈ لوڈ کی گئی وی پی این ایپس خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، لہذا انہیں استعمال نہ کریں۔ماہرین کے مطابق نئی آن لائن سیفٹی قوانین اور بعض ممالک میں پابندیوں کی وجہ سے صارفین وی پی این استعمال کی طرف مائل ہوئے ہیں، جس کا فائدہ بعض سائبر مجرم اٹھا رہے ہیں۔گوگل نے واضح کیا کہ اگر وی پی این کا استعمال ضروری ہو تو صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی تاکہ ان کا قیمتی ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…