ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، دنیا اب ہماری بات سن رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی مثالی قیادت سے ملک کو درست سمت میں آگے بڑھایا ہے، اور آج دنیا پاکستان کی بات سننے پر مجبور ہے۔ ان کے مطابق سول اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں، اور اب عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے۔لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر آئین میں کسی ترمیم کا مقصد ملک کی بہتری ہے تو یہ ایک خوش آئند قدم سمجھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کے ریکارڈ نہیں توڑے بلکہ ان کے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں کو مزید آگے بڑھایا ہے۔ مریم نواز کے بقول، پنجاب کے عوام کی جانب سے جو محبت اور اعتماد ملا، وہ ان کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔بھارت کے خلاف کامیابی پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پاکستانی مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے قابلِ فخر کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا پاکستان کو ایک نئے، مثبت اور مستحکم ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔مریم نواز لندن قیام کے بعد برازیل کے شہر بیلم روانہ ہوں گی، جہاں وہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس “کوپ 30 (COP30)” میں شرکت کریں گی۔ یہ دو روزہ اجلاس برازیل کی میزبانی میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، وزراء اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما شریک ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…