جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

کراؤڈ میں جانیوالی گیند شائقین گھر لے جائیں، کرکٹ میں نیا اصول متعارف

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک دلچسپ اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے امریکی بیس بال کی مقبول روایت کو بگ بیش لیگ (BBL) میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، اس سیزن سے بگ بیش لیگ کے میچوں میں نیا اصول لاگو ہوگا، جس کے تحت ہر اننگز کے پہلے اوور میں اگر کوئی گیند چھکے یا چوکے کی صورت میں تماشائیوں کے درمیان جا پہنچے تو شائقین کو اسے یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوگی۔یہ نیا اصول صرف پہلے اوور تک محدود ہوگا۔

اگر گیند براہِ راست یا اچھل کر باؤنڈری پار کرکے تماشائیوں تک پہنچتی ہے تو اب شائقین کو وہ گیند واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، یہ قدم ایک مقامی بینک کے تعاون سے متعارف کرایا گیا ہے جو رواں سال جولائی میں کرکٹ آسٹریلیا کا نیا اسپانسر بنا تھا۔یہ اصول ویمنز بگ بیش لیگ اور مینز بگ بیش لیگ دونوں پر لاگو ہوگا۔گزشتہ سیزن کے اعداد و شمار کے مطابق، مینز لیگ میں تقریباً ہر دو میچز میں ایک گیند پہلے اوور کے دوران تماشائیوں تک جا پہنچتی تھی، جبکہ ویمنز لیگ میں یہ شرح ہر دس میچز میں ایک بار دیکھی گئی۔کرکٹ آسٹریلیا کے حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد شائقین کو کھیل کے ساتھ مزید جوڑنا اور میچز کو مزید دلچسپ اور یادگار بنانا ہے۔واضح رہے کہ ویمنز بگ بیش لیگ 9 نومبر سے جبکہ مینز بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…