اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

قصور، پولیس کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن برآمد، 7 ملزمان گرفتار

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

قصور(ین این آئی)ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن، 50 لاکھ روپے مالیت کا جدید ڈرون، اور 28 لاکھ روپے مالیت کی 14 بیٹریاں برآمد کی گئیں۔

کارروائی کے دوران رمضان عرف جانی، عرفان سکنہ روہیوال اور ایاز سکنہ ماڈل ٹان لاہور کو منشیات سمیت بائی پاس کے قریب خصوصی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بدنام زمانہ اسمگلر ہیں جو سرحدی علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتے تھے۔ ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔اسی کارروائی کے دوران پولیس نے ولایتی شراب فروشی میں ملوث 4 ملزمان عرفان، لطیف، شاداب اور شاہزیب کو بھی گرفتار کیا۔ان کے قبضے سے 95 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کی گئیں اور ان کے خلاف بھی علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…