مکو آ نہ(این این آئی)فیصل آباد کی نجی یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی نجی یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی گئی، بی ایس سی کی طالبہ نے یونیورسٹی کے ڈرائیور پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔متاثرہ لڑکی کے کہنا ہے کہ عدنان نے پارکنگ ایریا میں پستول دکھا کر وین میں زیادتی کی ہے۔
پولیس نے زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزام میں دو وین ڈرائیورز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے طالبہ کا موبائل فون ہیک کرکے تصاویر حاصل کیں، ڈرائیور اویس اور عدنان نے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، بلیک میل کرکے ڈرائیور عدنان نے طالبہ سے پانچ تولے سونا بھی لیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔















































