جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی محتسب نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا۔فوسپا کی مدد سے خاتون کو وہ جائیداد واپس ملی جس کے بارے میں وہ لاعلم تھیں، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے بیوہ کو اُس کا حق جائیداد واپس دلوا دیا، شوہر کے انتقال کے بعد رشتہ دار نے خاتون کی جائیداد پر قبضہ کرلیا تھا۔جائیداد کا علم ہونے پر مہوش طاہر نے فوسپاہ سے رجوع کیا تھا ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد جائیداد پر رشتہ دار نے قبضہ کر لیا،قبضہ کی گئی جائیداد کا کرایہ بھی رشتہ دار وصول کر رہا تھا۔

ترجمان فوسپاہ نے کہا کہ مہوش طاہر کے پاس جائیداد سے متعلق کوئی دستاویز یا معلومات نہیں تھیں، خاتون کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ جائیداد کہاں واقع ہے۔فوسپا نے سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے تعاون سے جائیداد کی دستاویزات تک خاتون کی رسائی ممکن بنائی، فوسپا نے بیوہ خاتون کو اُس کا جائز اور شرعی حق دلوا دیا۔وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے کہا کہ کئی خواتین، خاص طور پر بیوائیں، اپنی جائیداد یا وراثت کے بارے میں مکمل معلومات نہیں رکھتیں، فوسپا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی بھی عورت صرف لاعلمی یا وسائل کی کمی کے باعث اپنے حق سے محروم نہ رہے۔فوزیہ وقار نے کہا کہ جائیدادوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل اور آسانی سے دستیاب بنایا جائے تاکہ خواتین اپنے حقوق خود حاصل کر سکیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…