جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شیخ رشید کواسلام آبادایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔شیخ رشید نے اپنے بیان میں بتایا کہ جسٹس صداقت علی خان نے مجھے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی، عدالتی احکامات کی کاپی بھی متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح ہدایات دی تھیں کہ کوئی شکایت نہ ہو، ایئر پورٹ پر پہنچا تو عمرے پر جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا آپ نہیں جا سکتے، توہین عدالت کے لیے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جاؤں گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ جس ملک میں ہائی کورٹ کا حکم نہ چلتا ہو وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا ہے، اللہ عمرہ بھی کروائے گا، ان کو اپنے فیصلے پر شرمندہ بھی ہونا پڑے گا۔یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…