ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ایشیاکپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرکھلاڑیوں کو سزائیں سنادیں

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان اور بھارت کے متعدد کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق، پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی نے انہیں دو ڈی میرٹ پوائنٹس اور دو میچز کی معطلی کی سزا بھی دی ہے۔آئی سی سی کے بیان کے مطابق، ایشیا کپ کے فائنل کے دوران حارث رؤف ایک بار پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے، جس کے باعث ان کے کھاتے میں مزید دو ڈی میرٹ پوائنٹس شامل کیے گئے۔

اس طرح 24 ماہ کے دوران حارث کے مجموعی چار ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہوگئے، جس کی بنیاد پر انہیں دو میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق، حارث رؤف اب جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز (4 اور 6 نومبر) نہیں کھیل سکیں گے۔آئی سی سی نے پاکستانی بلےباز صاحبزادہ فرحان کو بھی نظم و ضبط کی معمولی خلاف ورزی پر آفیشل وارننگ جاری کی ہے۔ادھر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انہیں دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔اسی طرح 28 ستمبر کے فائنل میچ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنی غلطی تسلیم کی، جس پر آئی سی سی نے انہیں آفیشل وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا۔تاہم، ارشدیپ سنگھ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، کیونکہ تحقیقات کے بعد وہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار نہیں پائے۔آئی سی سی کے مطابق، یہ تمام سزائیں کھلاڑیوں کے رویے میں بہتری لانے اور کھیل کے دوران پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو یقینی بنانے کے لیے دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…