اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے کرکٹ مذاکرات ختم نہیں ہوئے ، راجیو شکلا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ شیوسینا کی ہنگامہ آرائی اور ممبئی میں شہریار خان اور ششانک منوہر کی ملاقات منسوخ ہونے کے باوجود مذاکرات ختم نہیں ہوئے اور ہندوستان، جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کے بعد دوبارہ رابطہ ہوگا،دوسری جانب پی سی بی ایگریکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی دونوں بورڈ کے درمیان دوبارہ مذاکرات کا عندیہ دے دیا ہے۔آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے حالیہ پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈین کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ کے خلاف 25 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والے سیریز کے آخری ون ڈے کے بعد دوبارہ رابطے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس حوالے سے ششانک منوہر بھی تصدیق کرچکے ہیں۔ پاک انڈیا سیریز پر مذکرات ابھی منسوخ نہیں ہوئے اور جنوبی افریقہ کے ساتھ جاری ون ڈے سیریز کے بعد کسی مقام پر یہ بات چیت دوبارہ شروع ہو گی۔انھوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پی سی بی وفد کی مہمان نوازی کے حوالے سے ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے تقاضے پورے نہیں۔شکلا کا کہنا تھا کہ پی سی بی وفد کو مدعو کرنے کے بعد ٹھہرانے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات کیے گئے اور بورڈ کے صدر ششانک منوہر دراصل شہریار خان سے ملاقات کے لیے ہی ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے تاہم انتہا پسند شیوسینا نے گڑ بڑ کردی۔دوسری جانب پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ہندوستانی بورڈ نے پیغام بھجوایا ہے کہ مذاکرات ختم نہیں ہوئے اور اس سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا، اگر بی سی سی آئی سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تھا تو وہ صاف بتا دیتے اور انھیں مدعو نہ کرتے، شیوسینا کی حرکتیں بی سی سی آئی کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بنی ہیں جس پر ہندوستانی میڈیا بھی تنقید کررہا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…