منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

افغان اکاؤنٹس کا میزائل تجربے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، شمالی کوریا کی 2023 کی تصویر شیئر کرتے رہے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے دوران بھی فیک نیوز کا سلسلہ جاری رہا ،بھارتی اکاؤنٹس سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلاتے نظر آئے تو افغان اکاؤنٹس بھی کسی صورت پیچھے نا رہے۔افغان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد تک فیک نیوز پھیلاتے رہے اور حیران کن طور پر اپنے ہی زیر استعمال ٹینک کو پاکستانی قرار دیکر قبضے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایک میزائل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ ‘افغانستان کی دفاعی افواج نے کامیابی کے ساتھ ایک ایسا میزائل آزمایا ہے جو 400 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اسی میزائل کی تصویر کے ساتھ فیک نیوز کی بھرمار ہوگئی تاہم جیو ڈیجیٹل نے اس تصویر کی ریورس سرچ کی تو یہ سامنے آیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ تصویر شمالی کوریا کے فروری 2023 میں کیے گئے دور مار کروز میزائل کے تجربے کی ہے۔شمالی کوریا نے 23 فروری کو مشقوں کے دوران چار میزائلوں کا تجربہ کیا تھا اور افغان طالبان سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے انہی میں سے ایک میزائل کی تصویر کا ایک حصہ کاٹ کر فیک نیوز کیلئے استعمال کیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے 24 فروری 2023 کو شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے میزائل تجربات کی خبر رپورٹ کی۔شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے 23 فروری 2023 کو میزائل لانچ کرنے کی مشقوں کے دوران 4 Hwasalـ2 کروز میزائل فائر کیے۔اس کے علاوہ کورین نیوز ایجنسی کی جانب سے بھی میزائل تجربے کی تصویر بھی جاری کی گئی جس میں میزائل کو لانچر سے فائر ہوتا دیکھا جا سکتا ہے اور یہی تصویر افغان اکاؤنٹس نے استعمال کی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…