بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ہائی بلڈ پریشر کا شکار دس لاکھ مریضوں کی تلاش اور علاج کیلئے مہم کا آغاز،دس لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملک میں ہائی بلڈ پریشر کے خاموش مریضوں کو تلاش کرنے اور انہیں علاج تک پہنچانے کے لیے قومی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت دس لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔یہ مہم کراچی اسکول آف آرٹس اور ڈسکورنگ ہائپرٹینشن پروگرام کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے جس میں آرٹ کے طلبا پہلی بار صحت عامہ کے پیغام رساں کے طور پر کردار ادا کریں گے۔افتتاحی تقریب کراچی اسکول آف آرٹس میں ہوئی جہاں طلبا کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ صرف بڑے نہیں، نوجوان بھی تیزی سے اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ موبائل گیمز، انرجی ڈرنکس، جَنک فوڈ، بے ترتیب نیند اور تمباکو نوشی نے کم عمر افراد میں بھی فشار خون کے کیسز بڑھا دیے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلڈ پریشر کے مریضوں میں سے صرف 11 فیصد ایسے ہیں جن کا فشار خون قابو میں ہے جبکہ 89 فیصد مریض بغیر علاج یا ادھورے علاج کے ساتھ خطرناک مراحل کی طرف بڑھ رہے ہیں، جن میں دل کا دورہ، فالج اور گردوں کی ناکامی جیسے خطرات شامل ہیں۔فارمیوو کے کمرشل ڈائریکٹر عبدالصمد نے کہا کہ ڈیڑھ ملین سے زیادہ ڈائلیسز سیشن ہر سال صرف بلڈ پریشر کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے کیے جاتے ہیں، اگر نوجوان ابھی طرزِ زندگی تبدیل نہ کریں تو یہ تعداد اور بڑھے گی۔کراچی اسکول آف آرٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران زبیری نے کہا کہ ‘ حکومتی پیغامات سے زیادہ اثر اس وقت ہوتا ہے جب نوجوان اپنی زبان میں بات کریں، اس لیے شارٹ فلمیں، پوسٹرز اور ویڈیوز کے ذریعے یہ پیغام گھروں تک پہنچایا جائے گا۔منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 طلبا کے درمیان تخلیقی مقابلہ ہوگا، تین بہترین ویڈیوز کو انعام دیا جائے گاجبکہ 500 مقامات پر عوامی سطح پر بلڈ پریشر چیکنگ کیمپ لگائے جائیں گے اور 100 کلینکس میں مفت رہنمائی اور علاج بھی فراہم کیا جائے گا۔ماہرین صحت نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگر نوجوان نسل آگے بڑھی تو ہائی بلڈ پریشر جیسی خاموش بیماری کے خلاف یہ مہم روایتی مہمات سے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…