اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے سفارتی سطح پر ورلڈ ٹی 20 کا وینیو تبدیل کروانے کی مہم شروع کر دی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
The International Cricket Council ICC HQ is seen in Dubai October 30, 2010. REUTERS/Nikhil Monteiro
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک)پاکستان نے سفارتی سطح پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا وینیو تبدیل کروانے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ پر شیوسینا کے حملے اور نومبر میں شیڈول کبڈی ورلڈ کپ کی منسوخی کے بعد بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔باوثوق ذرائع کے مطابق اسلام آباد نے نئی دہلی کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا وینیو منتقل کروانے کی مہم شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اتوار کو شہریار خان اور ششانک منوہر کی شیڈول ملاقات سے قبل شیوسینا کے غنڈوں نے بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے پاک، بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے لیے مذاکرات نہ ہوسکے۔شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد آئی سی سی نے پاکستانی امپائرعلیم ڈار کو جنوبی افریقہ سے جاری ون ڈے سیریز کی امپائرنگ سے بھی ہٹا دیا۔ دوسری جانب سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب جلانے پر بھارتی پنجاب میں شدید ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جس پر بھارتی حکومت نے نومبر میں ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کردیا ہے۔اس صورتحال میں پاکستان بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دینے کا مطالبہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ خصوصاً جب پی سی بی حکام بھارت میں بھارتی بورڈ سے گفتگو تک نہیں کرسکتے اور آئی سی سی کو پاکستانی امپائر کو فرائض سے سبکدوش کرنا پڑا۔ ان حالات میں پاکستانی ٹیم کی بھارت میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کیوں کر ممکن ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…