لاہو(نیوزڈیسک)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی انتخابات فوج یا رینجرز کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نگر انی میں شفاف بلدیاتی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ‘ (ن) لیگ کوا نکے ’’جعلی سروے ‘‘بلدیاتی انتخابات میں شکست سے نہیں بچا سکتے ‘عوام تحر یک انصاف اور تبدیلی کیساتھ ہے انشا ء بلدیاتی انتخابات حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفر نڈ م ثابت ہوں گے ‘حکمران اپنی حر کتوں سے باز نہیں آئے اور ضمنی انتخابات کے بعد اب بلدیاتی انتخابات میں نئے نئے طر یقوں سے الیکٹرول فراڈ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ‘ ضمنی انتخابات میں الیکٹرول فراڈ کے حوالے سے آل پارٹیز کا نفر نس عاشورہ محرم کی وجہ سے اب27اکتوبر کو لاہور میں ہوگی۔ وہ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف لاہور کے آرگنائزر رکن قومی اسمبلی شفت محمود‘میاں اعجاز احمد بھٹی اور اکبر خان نیازی سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر عمرسرفراز چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں جمہو ریت کو کسی بھی ڈی ریل نہیں کر نا چاہتی بلکہ ہماری سیاست آئین وقانون کے مطابق ہے اور ہم اپنے جمہو ری حق کیلئے ہی احتجاج کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ہونیوالے فراڈ کے تمام ثبوت الیکشن کمیشن کو دیں گے تو اس کے باوجود اگر ہمیں انصاف نہ ملاتو پھر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے تو ایسا احتجاج کر یں گے جسکا حکمران سامنے کر نے کی جرات بھی نہیں کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے جعلی سروے سے اپنے ’’جعلی مقبولیت ‘‘کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن بلدیاتی انتخابات میں عوام تحر یک انصاف کو ووٹ دیں گے اور تحر یک انصاف کی کا میابی ہی اصل میں عوامی سروے ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ الیکٹرول فراڈ کی سیاست کرتی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع نہیں اس لیے بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے فوج یا رینجرز کی نگرانی میں کروائے جائے تاکہ کسی کو انتخابی نتائج میں فراڈ کی جرات نہ ہوسکے ۔