لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کو اپنی خواہش کے برعکس حکومت کی ہدایت پر فوری وطن واپس آنا پڑا ۔ذرائع کے مطابق شہر یار خان شیوسینا کے کارکنوں کے حملے کے بعد بھی بھارتی کرکٹ بورڈز کے حکام کے ساتھ ملاقات کی آس لگائے بیٹھے تھے تاہم پاکستانی حکومت کی طرف سے چیئرمین پی سی بی کو پیغام میں فوری بھارت سے وطن واپس پہنچنے کی ہدایات دی گئیں جس کے بعد شہر یار خان پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ بھارت میں پیش آنے والے واقعہ اور پاکستان میں ہونے والی تنقید کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار کے چہرے پر پریشانی عیاں تھی ۔ شہر یار خان بھارت سے وطن واپسی پر ائیر پورٹ پر پریشان دکھائی دئیے جبکہ انہوںنے صحافیوں سے بھی تلخ رویہ اپنایا ۔پریس کانفرنس کے دوران بھی ان کے چہرے پر اعتماد نہیں تھا ۔از خود بھارت جانے کی اطلاعات اور قوم کی طرف سے تنقید کے باعث انہیں پریس کانفرنس میں بھارت سے تحریری طور پر دیا جانے والا دعوت نامہ بھی دکھانا پڑا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں