بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

کرپشن کیس میں سزا یافتہ 39 سالہ اسپنر آصف کی اچانک قومی ٹیم میں انٹری

datetime 1  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم میں 39 سالہ اسپنر آصف آفریدی کی اچانک شمولیت نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ ماضی میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ رہنے والے کھلاڑی پر پی سی بی نے فروری 2023 میں دو سالہ پابندی عائد کی تھی، لیکن محض ایک سال کے اندر ہی یہ پابندی ختم کر دی گئی اور اکتوبر 2023 میں وہ دوبارہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے لگے۔

پس منظر

سال 2022 میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران خیبرپختونخوا کے اسپنر آصف آفریدی کو کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔ بعد ازاں فروری 2023 میں ان پر دو برس کی پابندی عائد ہوئی جو 12 ستمبر 2022 سے مؤثر قرار دی گئی تھی۔ تاہم حیران کن طور پر ایک سال کے اندر ہی وہ واپس کرکٹ میں آگئے۔

آصف پر الزام تھا کہ انہوں نے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.10 کی خلاف ورزی کی، یعنی کسی کھلاڑی کو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر قائل یا ورغلانے کی کوشش کی۔ اسی طرح انہوں نے آرٹیکل 2.4.4 کی بھی خلاف ورزی کی کیونکہ انہیں ملنے والی کرپشن کی پیشکش رپورٹ نہیں کی گئی تھی۔ ان جرائم پر تاحیات پابندی بھی لگ سکتی تھی، لیکن پی سی بی نے نسبتاً نرم سزا دی۔

شکوک اور تنازعات

ذرائع کے مطابق اس کیس میں مزید دو کرکٹرز اور ایک کوچ پر بھی سوالات اٹھے تھے، لیکن تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ میں بھی ان پر شک ظاہر کیا گیا تھا۔ راولا کوٹ ہاکس کی نمائندگی کے دوران ان کی پرفارمنس مشکوک قرار دی گئی اور منتظمین نے انہیں مانیٹر کرنے کی ہدایت دی۔

اسی دوران قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم میں ان کی شمولیت پر بھی اعتراضات سامنے آئے۔ اگرچہ انہوں نے ایک میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں، مگر بعد ازاں انہیں مزید کھیلنے کا موقع نہ ملا اور دوبارہ معطل ہوگئے۔

پرانی شکایات

یاد رہے کہ 2021 میں ایک ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی کو تحریری شکایت دی تھی کہ آصف آفریدی نے انہیں بنگلہ دیش کی لیگ جوائن کرنے اور بعض میچز میں فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔ اس شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا، حتیٰ کہ قائداعظم ٹرافی فائنل کے دوران ان کا موبائل بھی ضبط کیا گیا۔ آصف اپنے ویڈیو بیان میں جرم کا اعتراف بھی کر چکے تھے۔ اس کے باوجود پی ایس ایل 2022 ڈرافٹ میں ان کا نام شامل رہا اور ایک فرنچائز نے انہیں منتخب کیا۔

حالیہ صورتحال

پی ایس ایل میں پانچ میچز کھیلتے ہوئے انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں، لیکن کارکردگی اوسط درجے کی رہی۔ حیرت انگیز طور پر انہیں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا، مگر کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اب انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے، حالانکہ رواں برس نہ پی ایس ایل میں وہ نمایاں کارکردگی دکھا سکے اور نہ ہی فرسٹ کلاس کرکٹ میں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بااثر سلیکٹر نے آصف آفریدی کی ٹیم میں واپسی کے لیے خاصی کوشش کی ہے، جس پر کرکٹ حلقوں میں اعتراضات بڑھ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…