بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

چین میں کاٹے گئے ناخن مہنگے داموں فروخت ہونے لگے، دنگ کر دینے والی وجہ

datetime 29  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عام طور پر لوگ ناخن کاٹنے کے بعد انہیں ضائع کر دیتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی ناخن مستقبل میں آمدن کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی روایتی ادویات میں انسانی ناخن ایک اہم جزو کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ناخن بچوں میں پیٹ کے امراض اور ٹانسلز کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی بعض ادویات میں شامل کیے جاتے ہیں۔چینی فارماسیوٹیکل کمپنیاں اسکولوں اور دیہی علاقوں سے کٹے ہوئے ناخن خریدتی ہیں، جنہیں صاف کرنے کے بعد باریک پاؤڈر کی شکل دی جاتی ہے اور پھر ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ایک بالغ شخص کے ناخن سالانہ اوسطاً 100 گرام تک بڑھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی محدود دستیابی انہیں قیمتی بنا دیتی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک چینی خاتون اپنے ناخن 21 ڈالر فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ناخن کاٹنے کے بعد انہیں جمع کرتی رہی ہیں تاکہ بعد میں فروخت کر سکیں۔یاد رہے کہ 1960 کی دہائی کے بعد مقامی ادویات میں ناخن کے استعمال میں کمی آگئی تھی، خاص طور پر نیل پالش کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے، تاہم حالیہ برسوں میں ایک بار پھر ان کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق ادویات کی تیاری کے لیے صرف ہاتھوں کے ناخن خریدے جاتے ہیں، پاؤں کے ناخن شامل نہیں کیے جاتے، اور خریداری سے قبل ناخنوں کی احتیاط سے جانچ اور صفائی کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…