اسلام آباد ۰نیوز ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے جشن کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بمرا نے حارث رؤف کو یارکر پر بولڈ کرنے کے بعد “جیٹ ڈاؤن” کا اشارہ کیا، جسے شائقین نے ناپسند کیا اور اسے کھیل کے جذبے کے منافی قرار دیا۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس جشن کو تکبر اور نامناسب رویہ قرار دیتے ہوئے بی سی سی آئی سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کسی نے کہا کہ ’’بمرا اپنے ہی جہاز گرا رہا ہے‘‘، تو کچھ نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بمرا نے خود ثابت کر دیا کہ بھارت کے جہاز پاکستان ہی نے گرائے تھے‘‘۔ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ ’’بمرا نے یہ اشارہ کر کے دراصل اپنے ہی ملک کو ٹرول کر دیا‘‘۔