اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی اپنی ٹیم کے لیے خطیر انعامات کا اعلان کردیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فاتح اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے کو آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر اٹھایا جائے گا، جس پر دبئی میں نومبر کے آغاز میں ہونے والے اجلاس میں بات ہوگی۔ اس دوران بھارتی بورڈ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے خلاف سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرائے گا۔
سیکریٹری کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ شروع دن سے ہی حکومتی پالیسی کے مطابق چل رہا ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے کیونکہ ایشیا کپ ایک کثیرالملکی ایونٹ ہے۔ انہوں نے پاکستان سے جنگ میں 6-0 کے موازنے کو محض خیالی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل نتیجہ 3-0 ہے جو بھارت کے حق میں آیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فائنل کے دوران پیش آنے والی صورتحال خوشگوار نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم نے ٹرافی اور میڈلز لینے سے انکار کیا کیونکہ وہ اے سی سی چیئرمین محسن نقوی کے ہاتھوں نہیں لینا چاہتے تھے۔ محسن نقوی حکومتی نمائندے ہیں اور ایوارڈز اپنے ساتھ لے گئے، تاہم ہمیں یقین ہے کہ یہ جلد بھارت کو واپس کیے جائیں گے۔دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ پاکستان کو فائنل میں شکست دینا بھارت کے لیے اعزاز ہے اور اس شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو اپنی ٹیم پر فخر ہے۔