اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹرافی لینے کے معاملے پر بھی ہٹ دھرمی اختیار کر لی اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے انعام وصول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باوجود چیئرمین اے سی سی محسن نقوی اپنے مؤقف پر قائم رہے، جس کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایوارڈ تقریب تاخیر کا شکار ہو گئی۔یہ معاملہ پہلی بار نہیں ہے۔
اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کے برعکس رویہ اپناتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ یہاں تک کہ فائنل میچ سے پہلے بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ مشترکہ تصویر کھنچوانے سے بھی گریز کیا۔