اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی۔میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آغاز ہی سے پاکستان کے بیٹرز پر دباؤ بنایا۔ پہلے اوور میں صاحبزادہ فرحان اور دوسرے اوور میں صائم ایوب وکٹ گنوا بیٹھے۔ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر جم نہ سکا۔پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے، جبکہ محمد نواز 25 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دلچسپ امر یہ رہا کہ نواز اور شاہین دونوں نے اپنی اننگز کا آغاز اس وقت کیا جب ان کے کیچ ڈراپ ہو گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے ٹیم کو اہم رنز فراہم کیے۔پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں مجموعی طور پر 135 رنز اسکور کیے، جو آخرکار جیت کے لیے کافی ثابت ہوئے۔میچ کے بعد بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے شکست کا ذمہ دار ڈراپ کیچز کو ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جب ہم نے نواز اور شاہین کے کیچ چھوڑے، وہی لمحہ تھا جب میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔”