اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کے لیے پریشانی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔بھارتی باؤلنگ کوچ نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور نوجوان کھلاڑی ابھیشیک شرما کی فٹنس پر تشویش ظاہر کی ہے۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں پانڈیا نے پہلا اوور کرنے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان چھوڑ دیا تھا اور وہ باقی اننگز میں واپس نہ آ سکے۔کوچ کے مطابق پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجری کی صورتحال کا آج رات اور کل صبح دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ابھیشیک شرما بھی سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ کے دوسرے نصف حصے میں کھیل میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔