منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

ایاز صادق اگر سپیکر قومی اسمبلی بنا تو مبارکباد نہیں دونگا ، شیخ رشید

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایاز صادق اگر سپیکر قومی اسمبلی بنا تو مبارکباد نہیں دونگا ، ذہن تیار کرلیا ہے ، تحریک انصاف میں بھی (ن) لیگ ہے جو عمران خان کو تنگ کرتی رہتی ہے ، نندی پور ، ایل این جی ،میٹرو میگا پراجیکٹ پر پلڈاٹ سروے کرکے رپورٹ دے ،پلڈاٹ تھوڑا حرام کھائے ، نواز شریف قبرتیار کرنے کا خرچہ 19ہزار تک پہنچ گیا، تھوڑا غریب عوام پرکو دو اور غیر ملکی خرچ کم کرو، حکومت نے ایم کیو ایم کو منا لیا اب پھر ایوان میں شام غریباں ہوگی ، حنیف عباسی جیسے شخص کا نام اپنی زبان پر لانا مناسب نہیں سمجھتا ۔ ان خیالات کااظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایاز صادق کو سپیکر بنایا گیا تو اسے مبارکباد نہیں دونگا اور اس کے لئے ذہنی طور پر بھی تیار ہوں اگر عمران خان نے مبارکباد دینی ہے تو دے انہوں نے کہا کہ اگر علیم خان کے مقابلے میں پوری تحریک انصاف منظم ہوتی تو پھر رزلٹ مختلف ہوتا لیکن حقیقت میں تحریک انصاف کے اندر بھی مسلم لیگ (ن) ہے جو عمران خان کو تنگ کرتی رہتی ہے اسے ختم ہونا چاہیے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پل ڈیٹ نے رپورٹ میں نواز شریف کی عوام میں مقبولیت بڑھانے کیلئے سروے کیا اور اس میں نواز کو اوپر اور عمران کو رینکنگ میں نیچے رکھ دیا لیکن پلڈاٹ نندی پور ، ایل این جی اور میٹرو پر بھی تو سروے کرے تاکہ ان کے نتائج بھی سامنے آسکیں پلڈاٹ والوں تھوڑا حرام کھاﺅ شیخ رشید نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مارنے کے حوالے سے مشہور سیاستدان ہیں ابھی بتا رہا ہوں کہ دو ہزار سولہ الیکشن کا سال ہے پہلے بھی کہا تھا کہ ایم کیو ایم دوبارہ ایوان میں آئے گی ویسا ہوا اور اب دوبارہ سے صبح شام ایوان میں شام غریباں چلتی رہے گی اور ملک کے حالات جوں کے توں رہیں گے کسی ملک کی فوج بارہ سے چودہ سال دہشتگردی کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں رہتی ہے پلڈاٹ کی رپورٹ میں فوج کے حوالے سے عوام کی تسلی کی رائے دینا ڈھکوسلا ہے ، فوج کوئی سروے رپورٹ کی محتاج نہیں ہے، انہیں ہر چیز کا پتہ ہے کہ ملک میںکیا ہورہا ہے شیخ رشید نے کہا کہ چار سے پانچ دنوں کیلئے کینیڈا جارہا ہوں اگر مجھے جہاز پر چڑھنے دیا گیا کینکہ یہ ہماری نااہل وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکہ سے احتجاج کرے ملک میں آٹھ مرتبہ وزارت حاصل کرنے والے رکن پارلیمنٹ کو کیوں روک دیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے وزارت خارجہ کا ایک افسوس کا بیان چلا دیا جاتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…