کراچی (این این آئی)سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کامران عرف کامی اور عاطف دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات کیئے ہیں۔دونوں ٹارگٹ کلرزنے21افرادکو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بیشتر ٹارگٹ کلنگ سیاسی مخالفین اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کی ہے۔پولیس کو ٹارگٹ کلر کامران نے بتایا کہ اس نے لیاری گینگ وار کے کارندے کو صابر ہوٹل اردو بازار کے قریب قتل کیا، دو افراد کو ساتھیوں کے مدد سے اغوا کرکے رنچھوڑلائن میں قتل کیا۔گھانچی پاڑا سے ایک شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا۔ایک نوجوان جو سول اسپتال کے پاس سے اغوا کیا اور ایم اے جناح روڈ پر قتل کیا۔ملزم عاطف انکشاف کیا کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ ایک نوجوان کاشف کو رنچھوڑ لائن کے اسٹاپ پر قتل کیا، رنچھوڑ لائن میں ہی موٹر سائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو مار ڈالا۔