اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کا بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو دنیا بھر کے بدترین ایئر پورٹ کی فہرست میں 9ویں نمبر پر آ گیا۔ بدترین ایئر پورٹس کی فہرست ایک ویب سائٹ جس کا نام ایئر پورٹ پر سونے کیلئے رہنمائی ہے اس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ یہ ویب سائٹ ایئر پورٹ کی رینکنگ ایئر پورٹ پر موجود سہولیات جس میں ٹرمینل، صفائی، مسافروں کے ساتھ رویہ اور اس کے ساتھ ساتھ ایئر پورٹ کے مجموعی ماحول کو دیکھ کر مرتب کرتی ہے۔ اس سال دنیا کا بدترین ایئر پورٹ نائیجیریا کے پورٹ ہارکورٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے دنیا کا سب سے کرپٹ ایئر پورٹ قرار دیا گیا ہے۔ جدہ کا ایئر پورٹ تیسرے نمبر پر ہے کھٹمنڈو، تاشقند اور کابل کے ایئر پورٹس کو بالترتیب چوتھے ، پانچویں اور چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کا اسلام آباد ایئر پورٹ جسے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام بھی دیا گیا ہے وہ نویں نمبر پر رہا ہے۔