اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم ابھی تک اپنی بہترین (پرفیکٹ) کارکردگی پیش نہیں کر سکی۔ ان کے مطابق بھارتی بیٹسمینوں نے ابتدائی پاور پلے میں میچ کا رخ اپنے حق میں موڑ لیا جس نے نتیجے پر اثر ڈالا۔سلمان آغا نے مزید بتایا کہ جب پاکستان 10 اوورز میں 91 رنز پر تھا تو اس کے بعد مجموعی اسکور میں مزید 15 رنز جوڑے جا سکتے تھے، تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا ہدف تھا۔
اپنی باؤلنگ کے فیصلوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ صحیح وقت پر درست انتخاب کی حکمت عملی اپناتے ہیں۔ ان کے مطابق حارث رؤف اور فہیم اشرف نے عمدہ گیند بازی کی اور بھرپور کوشش کی۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ اب ساری توجہ اگلے میچ پر ہے، جو سری لنکا کے خلاف کھیلا جائے گا۔















































