اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ بھارتی ٹیم کے نام رہا۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا۔ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ تاہم بھارتی بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 172 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یوں پاکستان کو ٹورنامنٹ میں دوسری مرتبہ بھارت کے ہاتھوں شکست سہنی پڑی۔
اس ہار کے بعد پاکستان کے فائنل تک رسائی کے امکانات خاصے کم ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے اپنے اگلے دونوں میچز لازمی جیتنے ہوں گے، بصورتِ دیگر ایک اور ناکامی پاکستان کو ایونٹ سے باہر کر دے گی۔پاکستان کا اگلا مقابلہ 23 ستمبر کو سری لنکا جبکہ دوسرا 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف شیڈول ہے۔ یاد رہے کہ سپر فور مرحلے میں بنگلادیش پہلے ہی ایک کامیابی حاصل کر چکا ہے۔