اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاک بھارت یہ اہم ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے جبکہ میچ ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ انجام دے رہے ہیں۔قومی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان کے الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، وکٹ کیپر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
ادھر، ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا، جس سے کشیدہ ماحول مزید نمایاں ہوگیا ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب گزشتہ میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے سیاسی نوعیت کا بیان دیا تھا۔یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔















































