اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ذرائع کے مطابق 21 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے قومی ٹیم کی ذہنی مضبوطی اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ماہرِ نفسیات کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
اسپورٹس سائیکولوجسٹ ڈاکٹر راحیل باضابطہ طور پر اسکواڈ کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کا سپر فور مرحلے کا دوسرا مقابلہ کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ رہی تھی اور بھارت نے آسانی سے فتح حاصل کی تھی۔