منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی شہریوں کو تاجکستان کا ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کا امکان

datetime 19  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی شہریوں کیلئے ایک اور ملک کی جانب سے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول سہولت فراہم کیے جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے تاجکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت پر بات چیت کی گئی تاہم تاجکستان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں تاجکستان کی جانب سے زرعی مصنوعات کے شعبے میں بارٹر ٹریڈ کی یقین دہانی کرائی گئی۔سردار یاسر الیاس نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کی دوستی کا ثبوت ہے، ہمارا ہدف پائیدار شراکت داری اور باہمی تجارتی مواقع پیدا کرنا ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے تاجک وزیر صنعت و ٹیکنالوجیز شیر علی کبیر سے بھی ملاقات کی، جس میں کاروباری برادری کے درمیان فعال تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔سردار یاسر الیاس نے تاجک تجارتی وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور دونوں جانب سے ٹیکسٹائل، لیدر اور بلڈنگ میٹیریلز کی ایکسپورٹ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)میں شراکت داری پر بھی گفتگو کی گئی۔علاوہ ازیں سردار یاسر الیاس نے تاجک ڈپٹی وزیرِٹرانسپورٹ فرہ نمت زادہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں توسیع پر غور کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران مشترکہ اکنامک کانفرنسز کے انعقاد کی تجویز بھی زیرِغور آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…