اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اہم ترین اسٹریٹجک دفاعی معاہدے نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے، اور اب اس پر بھارت نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔
یہ پیش رفت دراصل دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری تعاون کو باضابطہ شکل دینے کی عکاسی کرتی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس معاہدے کے اثرات کو اپنی قومی سلامتی، علاقائی صورتحال اور عالمی استحکام کے تناظر میں دیکھ رہا ہے، اور حکومت ہر صورت اپنے قومی مفادات اور جامع سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر انہیں شاندار پروٹوکول دیا گیا۔
سعودی فضائیہ کے پانچ ایف-15 طیاروں نے ان کے جہاز کو حصار میں لے کر ریاض تک پہنچایا۔ ایئرپورٹ پر 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جب کہ شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا اور ایک خصوصی نغمہ بھی جاری کیا گیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر جارحیت سمجھا جائے گا۔
Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan
🔗 https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025