بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ کو بچانا ہے تو بابر اور رضوان کو واپس لانا ہوگا، ماہر علم نجوم

datetime 16  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بھارت سے شکست کے بعد معروف ماہر علم نجوم نے پاکستان کرکٹ کی بقا بابر اور رضوان کی واپسی سے مشروط کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے پیشگوئی کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور بقا کو بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی سے مشروط کر دیا ہے۔آغا بہشتی نے کہا کہ جو کھلاڑی عروج پر جاتا ہے، اس کو نیچے لانے کی کوشش ہوتی ہے اور یہی بابر اعظم کے ساتھ ہو رہا ہے۔

یہ لوگ بابر اعظم کی شہرت سے ڈرتے ہیں کہ کل وہ میچ میں سب سے زیادہ اسکور نہ کر لے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بابر اعظم کی ٹیم کو اتنی ضرورت ہے، جیسے کہ مچھلی کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر پاکستان کرکٹ کو بچانا ہے تو بابر اعظم اور رضوان کو ٹیم میں واپس لانا ہوگا۔ یہ دونوں سلمان آغا اور فہیم اشرف سے بہتر تو ہیں۔ماہر نجوم کا کہنا تھا کہ جس کھلاڑی نے پاکستان کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں 4 ہزار سے زیادہ رنز بنا رکھے ہوں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھی رنز کا ڈھیر لگا رکھا ہو۔اس کو ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے۔ ہر کھلاڑی چھکے نہیں مارتا۔ ٹیم میں سینئر کو رکھ کو جونیئر کو سکھایا جاتا ہے اور اسی طرح کرکٹ آگے بڑھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دو سال تک آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز رہا، کسی اور پاکستانی کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔ ٹی وی پر بیٹھ کر تجزیے کرنا اور باتیں کرنا آسان ہے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…