اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارتی مسلم رہنما اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پاکستان سے ایشیا کپ میں میچ کھیلنے پر اپنی ہی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے بیان میں اویسی نے پہلگام واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب سندھ طاس معاہدہ معطل کیا جا چکا ہے تو پھر کرکٹ مقابلے کیوں ہو رہے ہیں؟انہوں نے بھارتی حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کی ہمت نہیں ہے تو پھر بڑے بڑے دعوے کیوں کرتے ہو؟اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ چند ہزار کروڑ روپے کے لالچ میں کھیلنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے عالمی دباؤ سے بچنے کے لیے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی منظوری دے دی ہے، البتہ اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی کے بڑے عہدیدار اس میچ میں شریک نہیں ہوں گے اور صرف قائم مقام صدر راجیو شکلا اس موقع پر موجود ہوں گے۔