پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتیوں سے ہاتھ ملانے گئے تو کیا ہوا؟ پاکستان کے ہیڈ کوچ نے سارا قصہ سنادیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2025 |

دبئی (این این آئی)پاکستان وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی روایتی مصافحہ کے ذریعے کھیل کے جذبے کو برقرار رکھنے کے لیے تیار تھے لیکن ان کے مخالفین (بھارتی ٹیم) نے ہاتھ نہیں ملایا۔انہوں نے کہا ظاہر ہے، ہم کھیل کے اختتام پر مصافحے کے لیے تیار تھے، ہمیں مایوسی ہوئی کہ ہماری اپوزیشن نے ایسا نہیں کیا، ہم ہاتھ ملانے کے لیے وہاں گئے لیکن وہ (بھارتی کھلاڑی) پہلے ہی ڈریسنگ روم کی طرف جا رہے تھے۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کھیل ختم ہونے کا یہ ایک افسوسناک طریقہ تھا، ہم اپنے کھیل سے مطمئن نہیں تھے ، اس کے باوجود ہمیں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔اس کے علاوہ جب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن بھارتی کیمپ تک پہنچے مگر کوئی بھارتی کھلاڑی باہر نہ آیا۔ہیڈ کوچ نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کی میچ کے بعد کی پریزنٹیشن سے غیر حاضری پر بھی بات کی اور اسے ہاتھ نہ ملانے کے تنازع سے جوڑا۔انہوں نے بتایا کہ ظاہر ہے وہ کیفیت ایسی تھی کہ مایوس کن جذبات تھے، اس وقت ایسی صورتحال ہوگئی تھی، ہم ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے لیکن بھارتی ٹیم نے ایسا نہیں کیا۔خیال رہے کہ کرکٹ کی پرانی روایت ہے کہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں اور ٹاس کے بعد کپتان مصافحہ ضرور کرتے ہیں۔ مگر بھارتی ٹیم اس بار کھیل کی اس بنیادی روایت کو بھی بھلا بیٹھی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…