اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی خفیہ ہتھیار یاسر شاہ ہدف پر جھپٹنے کو تیار ہیں،دوسرے ٹیسٹ میں انگلش بیٹنگ لائن تہس نہس کرنے کے خطرناک ارادے ظاہر کردیے، ان کا کہنا ہے کہ مہمان سائیڈ کو ان کے پرانے دشمن شین وارن کی یاد تازہ کرا دوں گا، 99 فیصد فٹنس حاصل ہوگئی، دوران بولنگ کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کررہا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ابوظبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو لیگ اسپنر یاسر شاہ کی خدمات فٹنس مسائل کی وجہ سے حاصل نہیں تھیں، اس مقابلے میں ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی واپسی ہورہی ہے، وہ فٹ ہونے کے بعد بھرپور پریکٹس کررہے اوراپنی لیگ اسپن بولنگ کی انگلش بیٹنگ لائن پر دھاک بٹھانے کو بے چین ہیں، یاسر مہمان ٹیم کو اس کے پرانے خطرناک دشمن شین وارن کی یاد تازہ کرانا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ میں نے ایشز میں شین وارن کو انگلینڈ کیخلاف اچھا پرفارم کرتے ہوئے دیکھا اور محسوس کیا کہ وہ لیگ اسپن بولنگ کا سامنا کرنے میں کمزور ہیں، میں نے وارن کی وہ ویڈیوز دیکھ کر انہی کی طرح نیٹس میں بولنگ کرنا چاہی، مجھے پوری امید ہے کہ ٹیم کی ضروریات پر پورا اتروں گا۔ یاسر شاہ نے کہا کہ میں مہمان سائیڈ کی لیگ اسپن بولنگ کیخلاف کمزوری سے بھرپور فائدہ اٹھاو¿ں گا، میں نے کبھی وارن کے ساتھ کام نہیں کیا مگر ان سے ملاقات ہوئی اور انھوں نے میری بولنگ میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی کر دی، میں اس پر اب قابو پاچکا ہوں۔
اپنی فٹنس کے حوالے سے یاسر شاہ نے کہا کہ میں 99 فیصد فٹ ہوں، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں حصہ لیا، مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی، پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنا میرے لیے مایوس کن تھا مگر اب دوسرے میچ کیلیے پوری طرح تیار ہوں۔ دوسری جانب کپتان مصباح الحق نے کہا کہ یاسر شاہ کی واپسی ہمارے لیے اچھی علامت ہے، ہم پہلے ٹیسٹ میں ان کی کمی شدت سے محسوس کرتے رہے، اب اسپن اٹیک مضبوط ہو جائے گا۔
پاکستانی خفیہ ہتھیار یاسر شاہ ہدف پر جھپٹنے کو تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا















































