اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نو اور دس محرم الحرام کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اور 24 اکتوبر کو سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے اور عدالتوں میں بھی چھٹی ہو گی۔ اس چھٹی کا اطلاق صوبائی محکموں پر بھی ہو گا۔