ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ٹی 20کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

datetime 13  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اولڈ ٹریفورڈ(این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی۔اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور جنوبی افریقی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔انہوں نے محض 39 گیندوں پر سنچری بنا کر اپنی ٹیم کے کھلاڑی لیام لیونگسٹون کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ وہ 60 گیندوں پر 141 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ 2021 میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں لیام لیونگسٹون نے 42 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 83 رنز بنائے جبکہ جیکب بیتھیل نے 24 رنز اور کپتان ہیری بروک نے 21 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کے خلاف 158 رنز بنائے اور پوری ٹیم آل آؤٹ ہو گئی اور یوں انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 1، 1 سے برابر کر لی۔انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیم کرن نے 11 رنز کے عوض 2 شکار کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…