منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

کالا باغ ڈیم بھاڑ میں جائے، ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں : شاہد آفریدی

datetime 11  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سماجی رہنما شاہد خان آفریدی نے ملک میں جاری موسمی اور ماحولیاتی چیلنجز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ماضی میں نہیں رہنا بلکہ اس سے سیکھ کر آئندہ کے لیے ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کا سوچنا ہوگا اور اس طرح نہیں چلے گا، ہمیں ڈیمز بنانے اور درخت لگانے جیسے اقدامات کرنے ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ پہاڑ اور درخت کاٹ دیئے گئے ہیں، ہم کیا کر رہے ہیں؟۔انہوں نے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کالاباغ ڈیم بھاڑ میں جائے، ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں جو حقیقت میں ملک کی ضرورت کو پورا کریں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں سے بونیر، صوابی اور باجوڑ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ صوابی میں ریسکیو کا کام مکمل ہو چکا ہے لیکن ریلیف اور بحالی کا کام ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کافی لوگوں کی آنکھوں میں آنسو خشک ہوگئے تھے، اگلی بار اس سے بھی زیادہ خطرناک صورتحال ہو سکتی ہے، ہمیں کسی بڑے حادثے سے پہلے اقدامات کرنا ہوں گے، ہم ملک کیلئے کب فیصلے کریں گے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…