منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے 4 ججز کا ایک اور مشترکہ خط

datetime 8  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے 4 ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ایک اور مشترکہ خط لکھ دیا،خط میں پھر چیف جسٹس کی بنائی کمیٹی کا ہی ذکر ہے۔مشترکہ خط میں کہا گیا کہ نئے سپریم کورٹ رولز کا طریقہ کار قانونی نہیں، ہمارے خط کو فل کورٹ میٹنگ منٹس کا حصہ بنایا جائے، شریک نہیں ہوسکتے۔

ججز کے مشترکہ خط کے متن کے مطابق ہمیں فل کورٹ میٹنگ کا خط موصول ہوا، رولز منظوری کے لیے کبھی فل کورٹ کے سامنے نہیں رکھے گئے، فل کورٹ کے لیے ایک نکاتی ایجنڈا ہی رکھا گیا۔خط میں کہا گیا کہ ایجنڈے میں نئے رولز سے پیدا مشکلات کے خاتمے کا ذکر ہے، بنیادی اعتراض دور ہونے تک اس میٹنگ میں شرکت کا فائدہ نہیں۔ سرکولیشن سے رولز کی منظوری لی گئی، سرکولیشن روزمرہ کے عمومی معاملات کی حد تک ایک سہولت ہوتی ہے، رولز 9 اگست کو پہلے ہی نوٹیفائی ہو چکے۔مشترکہ خط کے متن کے مطابق اس موقع پر فل کورٹ بلانا ‘پزلنگ’ ہے، فل کورٹ میٹنگ منٹس کو پبلک بھی کیا جائے، ہماری رائے میں رولز غیرقانونیت کا شکار ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…