برلن(نیوز ڈیسک)جرمنی کے سب سے بڑے کمرشل بینک ڈوئچے بینک کی سنگین غلطی، ایک اکاؤ نٹ ہولڈرکوغلطی سے چھ بلین ڈالریعنی 6 کھرب روپے بھیج دیے۔’حساب کتاب میں اربوں ڈالر کی یہ غلطی‘ بینک کیایک جونیئر رکن سے اس سال جون میں سرزد ہوئی۔ کارکن نے غلطی سے چھ بلین ڈالر مالیاتی بانڈز کی تجارت کا کام کرنے والے ایک اکاؤ نٹ ہولڈر کے نام منتقل تو کردیے تاہم اگلے ہی روز اس غلطی کا احساس ہو جانے پر یہ رقم واپس بینک کے اکاؤ نٹ میں منتقل کر دی گئی۔یہ غلطی بینک کو درپیش ایسے اسکینڈلز کی تازہ ترین مثال ہے، جن کی وجہ سے اسے اپنے خلاف دنیا بھر میں 600 قانونی مقدمات کا سامنا ہے۔