جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

گوگل میپس نے ایپلیکیشن میں نئے کار آمد فیچر کا اضافہ کر دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گوگل میپس نے ایپلیکیشن میں نئے کار آمد فیچر کا اضافہ کر دیا، جس سے لوگوں کو راستہ سمجھنے اور منزل تک پہنچنے میں آسانی ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں گوگل (Google) میپس کئی لوگوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ اب گوگل نے ایک نیا نیوی گیشن ٹول اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم میں شامل کر دیا ہے۔ جو پہلے سے زیادہ کارآمد بننے والا ہے۔نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں گوگل میپس ایک نئے فیچر لائیو اپ ڈیٹس سے لیس ہوگا۔

لائیو اپ ڈیٹس (Updates) گوگل میپس میں نئے قسم کا نوٹیفکیشن ہے جسے مخصوص حالات میں استعمال کیا جاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے آپ فلائٹ ٹریکنگ، ڈیلیوری ٹریکنگ یا نیوی گیشن کر رہے ہیں تو پھر اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر گوگل میپس کے دیگر فیچرز یا نوٹیفکیشنز سے بالکل مختلف ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لائیو اپ ڈیٹ مسلسل اسکرین پر نظر آئے گی۔ اور گوگل میپس سے باہر نکلنے پر بھی یہ فیچر کام کرتا رہے گا۔ یعنی لاک اسکرین پر بھی آپ اس نیوی گیشن نوٹیفکیشن کو دیکھ سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق نئے فیچر سے آپ ایک نظر میں دیکھ سکیں گے۔ کہ سفر کتنا باقی رہ گیا ہے یا کوئی اور ٹاسک کیسے چل رہا ہے۔ اس فیچر کا اشارہ گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے دیا جا رہا تھا۔ مگر اب جا کر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارف کو منزل کی تلاش میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ابھی یہ فیچر اینڈرائیڈ 16 کے (بیٹا)ورژن میں دیا گیا ہے۔ تاہم امید ہے کہ جلد ہی تمام اینڈرائیڈ صارفین اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…