نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے کہاہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویے سے بہت مایوسی ہے . دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں .پاکستان بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویئے سے انتہائی مایوسی ہوئی ہے . ہم صرف کرکٹ کی بحالی کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کو کوشش کرنا ہوگی کیوں کہ تالی دوہاتھوں سے بجتی ہے جب تک بھارتی بورڈ کوئی جواب نہیں دیتا میں کچھ کہنے سے قاصر ہوں کہ سیریز ہوگی کہ نہیں تاہم میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے پرامید نہیں ہوں۔شہریار خان نے کہا کہ بھارتی بورڈ کوملاقات کےلئے خود کوشش کرنی چاہیے تھی،مگر کل کے واقے کے بعد میں پرامید نہیں ہوں اور اب یہاں مزید ملاقاتوں کا امکان نہیں لہذا میں آج پاکستان واپس جارہا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرورکھیلے گا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بھارتی کنٹرول بورڈ خود دباو کا شکار ہے