اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں مشہور وی لاگر سمیعہ حجاب نے الزام لگایا ہے کہ ایک نوجوان نے شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔ واقعے کی ویڈیو سمیعہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
سمیعہ حجاب کے مطابق، لاہور کے رہائشی حسن زاہد نامی نوجوان گزشتہ چند ماہ سے انہیں دھمکیاں دے رہا تھا اور متعدد بار شادی کی تجویز پیش کر چکا تھا، جسے وہ مسترد کرتی رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی بیمار والدہ کے ساتھ گھر میں اکیلی موجود تھیں۔ نوجوان بار بار گھنٹی بجاتا رہا، اور جیسے ہی وہ دروازے پر آئیں، اس نے ان کا موبائل فون چھین کر گاڑی میں بیٹھنے کی کوشش کی۔ سمیعہ نے بتایا کہ انہوں نے فون واپس لے لیا مگر ملزم نے انہیں زبردستی گاڑی میں دھکیلنے کی کوشش کی۔
وی لاگر نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کی ایک قریبی دوست ثنا شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر قتل ہو چکی ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ ایسی کسی المناک صورتحال سے پہلے انصاف ملے۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی کہ انہیں فوری قانونی مدد فراہم کی جائے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی رپورٹ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
As a girl, my soul trembles writing this. A vlogger from Islamabad, Samia, was attacked at her home a man snatched her phone, tried to force her into a car, and sadly took her away despite her resistance. If such crimes happen in our federal capital, then no place is safe for… pic.twitter.com/moCBYtImtm
— Hafsaa (@Semprevicente22) August 31, 2025