جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین نے تھر میں کوئلہ سے بجلی کے پیداواری منصوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز قبول کرلی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین نے تھر میں کوئلہ سے بجلی کے پیداواری منصوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز قبول کرلی ہے جس سے اس منصوبے سے 660کی بجائے 1320میگا واٹ بجلی پیدا کی جائیگی ۔یہ فیصلہ سیکرٹری پانی وبجلی محمد یونس دھاگہ اور چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے نائب ایڈمنسٹریٹر زانگ یو چنگ کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں کیاگیا ۔ویڈیو کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں حب کے مقام پر بھی کوئلہ سے چلنا والاایک بجلی گھر لگایا جائیگا ۔ویڈیو کانفرنس کامقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لینا تھا ۔جس میں وزارت پانی وبجلی کی طرف سے چینی حکام کو قائل کیا گیا کہ توانائی کے تحفظ اور مستقبل میں کم قیمت بجلی کے حصول کےلئے تھر کا منصوبہ انتہائی اہم ہے دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ تھر کے بلاک ٹو میں 660میگا واٹ کا ایک اور منصوبہ لگایا جائیگا اور مائن کا سائز بھی 3.6ایم ٹی پی اے بڑھا کر 6.5کیا جائیگا ۔وزارت پانی وبجلی اور چینی حکام نے حب میں 607میگا واٹ کا منصوبہ لگانے پر بھی اتفاق کیا جسے اقتصادی راہداری منصوبے میں ترجیح دی جائیگی ۔دونوں ممالک نے مٹیاری سے لاہور تک 660کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے کی اہمیت سے بھی اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں ان منصوبوں سے بجلی جنوب میں فراہم کی جاسکے ۔دونوں ممالک نے تمام مالیاتی تقاضے تیزی سے پورے کر نے کے عزم کااظہار کیا تاکہ یہ منصبوبہ آئندہ نسل کو فراہم کیا جاسکے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…