جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پہلی مرتبہ 10 لاکھ کیوسک سے بڑا پانی کا ریلہ،دریائے چناب کا بند توڑنے کا فیصلہ

datetime 27  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دریائے چناب پر ہیڈ خانکی کے مقام پر پہلی مرتبہ 10 لاکھ ایک ہزار 480 کیوسک پانی کا گزر ریکارڈ کیا گیا ہے، حالانکہ اس ہیڈورکس کی ڈیزائن کردہ گنجائش صرف 8 لاکھ کیوسک ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق شدید سیلابی دباؤ کی وجہ سے ہیڈ خانکی کے ہائیڈرو لِک ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔ عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات کو ترجیح دیں، امدادی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سب سے بڑا ریلا 2014 میں آیا تھا، جس میں 9 لاکھ 48 ہزار کیوسک پانی گزرا تھا۔محکمہ آبپاشی کے سب انجینئر کے مطابق 10 لاکھ کیوسک کا یہ ریلا چھ گھنٹے بعد ہیڈ قادرآباد تک پہنچے گا، جس کی گنجائش 9 لاکھ کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ پر اس وقت پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے۔کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ ہیڈ قادرآباد کی استعداد 9 لاکھ کیوسک ہے، اس لیے پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پانی کی بڑی مقدار پہنچنے سے قبل ہی دریائے چناب میں حفاظتی شگاف ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ نقصان کم سے کم ہو۔

قادرآباد کے ایک طرف حافظ آباد جبکہ دوسری جانب منڈی بہاؤالدین کے علاقے ہیں، دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی دیہات کو فوری طور پر خالی کروا لیا جائے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ہیڈ مرالہ پر پانی کے بہاؤ میں بھارت کی جانب سے کمی کی گئی ہے جو 9 لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 6 لاکھ کیوسک پر آ گیا ہے۔ تاہم، 10 لاکھ کیوسک کے اس دباؤ کو ہیڈ قادرآباد سے بحفاظت گزارنا انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج ہے، جس کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…