جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

گوگل پاکستان نے اپنے سرچ انجن میں اے آئی موڈ متعارف کرادیا

datetime 26  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گوگل نے پاکستان میں اپنے سرچ انجن میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے حال ہی میں پاکستانی صارفین کے لیے انگریزی زبان میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اس کا سب سے طاقتور اے آئی سرچ اے آئی کی طاقت سے چلنے والا سرچ انجن اب مقامی صارفین کو بھی دستیاب ہو گیا ہے۔یہ اے آئی موڈ پیچیدہ سوالات کے تیز تر، زیادہ ہوشیاری سے اور جامع جوابات فراہم کرتا ہے۔ اس اے آئی موڈ کو اس سال کے اوائل میں اورسب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، اور ان افراد میں مقبول ہو رہا ہے جو اس کی رفتار، معیار اور تازہ ترین جوابات کو سراہتے ہیں۔Gemini 2.5کا

کسٹم ورژن کا اے آئی موڈ لوگوں کو لمبے اور زیادہ پیچیدہ سوالات پوچھنے کی سہولت دیتا ہے، جو اس سے قبل متعدد سرچز کے ذریعے ہی ممکن تھے۔ابتدائی ٹیسٹرز نے ثابت کیا ہے کہ اس موڈ میں کیے گئے سوالات روایتی سرچ کے مقابلے میں پہلے ہی 2 سے 3 گنا زیادہ طویل ہوتے ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ خاص طور پر تحقیقی کاموں جیسا کہ پروڈکٹس کا موازنہ کرنے، سفر کی منصوبہ بندی کرنے یا پیچیدہ جوابات دینے کے لیے بے حد مددگار ہے۔ رپورٹ کے مطابق موڈیہ ایک ہی وقت میں کئی سوالات کے تفصیلی جوابات دیتا ہے اور مزید تحقیق کے لیے کارآمد لنکس بھی فراہم کرتا ہے۔ پس پردہ اے آئی موڈ ایک مخصوص تکنیک استعمال کرتا ہے جو صارف کے سوال کو ذیلی موضوعات میں تقسیم کر کے آپ کی جانب سے متعدد سرچز جاری کرتا ہے۔ اس طریقے سے سرچ پہلے سے کہیں زیادہ گہرائی میں ویب کو کھنگالتا ہے اور آپ کو شاندار اور انتہائی متعلقہ مواد تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ملٹی موڈل کے طور پر ڈیزائن کیا گیا اے آئی موڈ لوگوں کو متن ، آواز ، یا تصاویر کے ذریعہ کسی بھی طرح سے مشغول ہونے دیتا ہے۔ صارفین کو ویب پر موجود مواد دریافت کرنے میں مدد دینا کمپنی کے مشن کا مرکزی حصہ ہے۔اے آئی موڈ کے ذریعے صارفین اپنی تلاش کو تمام باریکیوں کے ساتھ بالکل اسی طرح بیان کر سکتے ہیں جیسا وہ چاہتے ہیں، اور مختلف فارمیٹس میں درست ویب مواد تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف تلاش کے دائرے کو وسیع کرتا ہے بلکہ مواد کی دریافت کے نئے مواقع بھی پیدا کرتا ہے۔یہ موڈ اب پاکستان میں انگریزی زبان میں گوگل ایپ (اینڈرائیڈ )اور iOSپر اور موبائل و ڈیسک ٹاپ ویب دونوں پر دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…