نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کو دبانے کی ایک اور سازش سامنے آ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل کے شیڈول کی معلومات حاصل کرنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاءکپ کا شیڈول فروری کے وسط میں رکھ دیا ہے۔ بھارت کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ایشیاءکپ فروری کے وسط میں بنگلہ دیش یا بھارت میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پہلے ایشیا کپ کے فروری کے آخر میں ہونا تھا تاہم پاکستان سپرلیگ کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخوں کا اعلان کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی لیگ کو دبانے کےلئے تاریخوں میں ردوبدل کا سلسلہ شروع کر دیا اور ان تاریخوں میں ایشیاءکپ کا اعلان کر دیا جن تاریخوں میں پی ایس ایل کھیلی جانی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ پی ایس ایل فروری کے وسط میں کھیلی جائے گی۔