جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان، ہمایوں اشرف نے تلخ سچائی بیان کردی

datetime 15  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا آج کل محبت کا تعلق مادیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم شخص سے شادی کرنا ایک حقیقت پسندانہ رویہ ہے، اس میں کوئی برائی نہیں۔ اگر میرے پاس پیسے نہ ہوں تو کوئی بھی مجھے مسترد کرسکتا ہے، اور ایسا ہونا بھی چاہیے۔ہمایوں نے اپنی بہن کی حوالہ دیتے ہوئے مثال کے طو پر کہا کہ اگر ماریہ مجھ سے کسی ایسے لڑکے کے بارے میں مشورہ کرے جو کما نہیں رہا، تو میں اسے عملی مشورہ دوں گا کہ شادی سے پہلے اچھی طرح سوچے۔

اسی طرح اگر کوئی لڑکی مجھے صرف پیسوں کی وجہ سے مسترد کرے تو مجھے برا نہیں لگے گا، کیونکہ یہ اس کی سوچ ہے۔ یہ بالکل منصفانہ بات ہے، کیونکہ اگر میں اپنی بہن یا کزن کیلیے رشتہ دیکھ رہا ہوتا تو میں بھی یہ دیکھتا کہ لڑکا کما رہا ہے یا نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ رشتے کے فیصلے میں مالی حیثیت کو نظرانداز کرنا عملی زندگی میں اکثر ممکن نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…