منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز، فضا علی نے شو میں وینا ملک کی کلاس لے لی

datetime 15  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سوشل میڈیا پر فضا علی کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وینا ملک مہمان کے طور پر شریک تھیں۔ شو کے دوران میزبان فضا علی نے وینا ملک کے کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت تنقید کی۔پاکستانی شوبز کی دو باصلاحیت اداکارائیں فضا علی اور وینا ملک نے تقریبا بیس سال قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا۔ دونوں ہی کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور میزبانی کے میدان میں بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وینا ملک کم عمر لڑکوں کے ساتھ اپنے بولڈ گانے اور ڈانس کی ویڈیوز کے باعث خبروں میں ہیں۔فضا علی نے اپنے پروگرام میں وینا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے بہت ناراض ہوں، وینا۔ میں تمہیں ٹک ٹاک پر اجنبی لڑکوں کے ساتھ ڈانس کرتے نہیں دیکھ سکتی۔ تم وینا ملک ہو، جو بھی تمہارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، وہ ایک برانڈ بن جاتا ہے۔ کبھی بھی ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہ کرو جنہیں کوئی نہیں جانتا۔ تم اپنے میوزک سے کما سکتی ہو کیونکہ تم وینا ہو، پھر یہ ریلز بنانے کی ضرورت کیوں؟فضا علی نے مزید کہا کہ کسی کے ساتھ بھی یونہی ویڈیوز نہ بنا۔ تم ایک برانڈ ہو۔ یہ محبت نہیں ہے۔ نوجوان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا محبت نہیں ہے۔ میں یہ کبھی وینا ملک کیلیے نہیں چاہوں گی، اور میں تمہاری اہمیت جانتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ تم کسی لڑکے کے ساتھ ریلز بنا رہی ہو، شیشہ پی رہی ہو وغیرہ۔ میں چاہتی ہوں کہ تم چمکو۔اس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ وہ انہی لوگوں کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں جن سے وہ محبت کرتی ہیں۔ لیکن فضا کے بار بار اصرار کے باوجود وینا نے اس نوجوان کے ساتھ خاص تعلقات کا اعتراف نہیں کیا۔یاد رہے کہ وینا ملک اپنے مختلف اسکینڈلز اور بے باک باتوں کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اور آج کل اپنے منیجر کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ گزشتہ دنوں وینا ملک کا متھیرا کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا تھا جس میں انھیں ذو معنی گفتگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…